والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
جو شخص لوگوں کو علم سکھائے وہ بہترین باپ ہے؛ کیونکہ وہ بدن کا نہیں روح کا باپ ہے، ظاہر ہے کہ نافرمانی کی شامت کہاں تک ہے، حتی کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اسے شرک کے پہلو میں شمار کیا اور بدترین کبیرہ گناہ خیال فرمایا۔ بخاری، مسلم اور ترمذی نے ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ
قال رسول اللہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم: ((ألا أنبّئکم بأکبر الکبائر ثلاثاً قلنا: بلی یارسول اللہ! قال: الإشراک باللہ وعقوق الوالدین))(۲)
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمھیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟ یہ بات آپ نے تین دفعہ فرمائی۔ صحابہ نے عرض کی: فرمائیے: آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔ اور اگر اس قسم کی حدیثیں گننا شروع کردی جائیں تو ان کے لئے دفتر درکار ہوگا۔
(1) ''التیسیر شرح الجامع الصغیر''، حرف الھمزۃ، تحت الحدیث: ۲۵۸۰، ج۲، ص۴۵۴۔ (2) ''صحیح البخاري''، کتاب الأدب، باب عقوق الوالدین من الکبائر، الحدیث: ۵۹۷۶، ج۴، ص۹۵۔ (3)''صحیح مسلم''، کتاب الإیمان، باب الکبائر وأکبرھا، الحدیث: ۱۴۳، ص۵۹۔