استاذ کی ناشکری جو کہ خوفناک بلا اور تباہ کن بیماری ہے اور علم کی برکتوں کو ختم کرنیوالی (خدا کی پناہ)، دوجہان کے سردار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے فرمایا ہے:
((لا یشکر اللہ من لا یشکر الناس))(۱)
وہ آدمی اللہ تعالیٰ کا شکر بجا نہیں لا تا جو لو گوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا (ابو داؤد و ترمذی از ابوہریرہ)۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے فرمایا:
((لم یشکر الناس لم یشکر اللہ))(۲)
جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا
(1)''سنن أبي داود''، کتاب الأدب، باب في شکر المعروف، الحدیث: ۴۸۱۱، ج۴، ص۳۳۵۔
''سنن الترمذي''، کتاب البرّ والصلۃ، باب ما جاء في الشکر... إلخ، الحدیث: ۱۹۶۱، ج۳، ص۳۸۴۔
(2) ''سنن الترمذي''، کتاب البرّ والصلۃ، باب ما جاء في الشکر... إلخ، الحدیث: ۱۹۶۲، ج۳، ص۳۸۴۔