کے لئے توبہ فائدہ مند ہوگی؟ انھوں نے فرمایا: ہاں! کیونکہ اس نے بندے کے
حق کے متعلق ہونے سے پہلے توبہ کرلی ہے، غیبت بندے کا حق اس وقت ہوگی جب اس تک پہنچ جائیگی، میں نے کہا کہ اگر توبہ کے بعد اس شخص تک غیبت پہنچ جائے فرمایا کہ اس کی توبہ باطل نہیں ہوگی بلکہ اللہ تعالیٰ دونوں کو بخش دے گا غیبت کرنے والے کو توبہ کی و جہ سے اور جس کی غیبت کی گئی اسے اس تکلیف کی و جہ سے جو اسے غیبت سُن کر ہوئی ہے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ کریم ہے اس کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کسی کی توبہ قبول فرماکر رد فرمائے بلکہ دونوں کو بخش دے گا انتہی ... إلخ۔(ت)
فقیر کہتا ہے غفر اللہ تعالیٰ لہ، ایسے حقوقِ عظیمہ شدیدہ(۲) جن کی تفصیل بیان ہو تو صاحب ِحق سے معافی کی امید نہ ہو ظاہراً مجرداً اجمالی الفاظ سے معاف نہ ہو سکیں کہ وہ دلالۃً مخصوص ہیں(۳) مگر ا گر ان الفاظ سے معافی چاہی کہ''دنیا بھر میں سخت سے سخت جو حق متصور ہو وہ سب میرے لئے فرض کرکے معاف کردے '' اور اس نے قبول کیا تو اب ظاہراً تمام حقوق بلا تفصیل بھی معاف ہو جائیں گے: