والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
عام حقوق کی معافی جو زید نے ہندہ اور ہندہ نے زید کو کی ان میں ہندہ کے حقوقِ مالیہ مثل مہر ودیگر دُیُون کی معافی تو اجازتِ وارثانِ ہندہ پر موقوف رہے گی(۱)
کما بیّناہ في الھبۃ من فتاوانا
(جیسا کہ ہم نے اپنے فتا وٰی میں ہبہ کے باب میں بیان کیا ہے۔ت) ان کے سوا ہندہ کے حقوقِ غیر مالیہ اور زید کے حقوقِ مالیہ وغیرِ مالیہ جو کچھ معاف کنندہ (۲)زید خواہ ہندہ کے علم میں تھا وہ سب معاف ہو گیا اور جو علم میں نہ تھا مگر معمولی حقوق سہل و آسان سے تھا کہ بالخصوص معلوم ہوتا تو معافی میں باک(۳) نہ ہوتا وہ بھی معاف ہوگیا اور جو اتنا کثیر یا عظیم یا شدید تھا کہ اگر تفصیلاًبتایا جائے تو صاحبِ حق معاف نہ کرے ایسے عام مجمل لفظ میں ان حقوق کی معافی ہوجانا علماء میں مختلف فیہ ہے(۴) بعض بنظرِ ظاہرِ لفظ سب کی معافی مانتے ہیں اور بعض بالخصوص تفصیلاً ان کا بتا کر معافی مانگنا ضروری جانتے ہیں اوّل اَوسع ہے اور ثانی اَحوط(۵) ۔ ''منح الروض الازہر''
(1)..... مالی حقوق مثلاً مہر اور دوسرے قرضوں کی معافی تو ہندہ کے وارثوں کی اجازت پرٹھہرے گی۔ (2)..... معاف کرنے والے۔ (3)..... اندیشہ۔ (4).....غیر واضح لفظ سے معافی ہونے یا نہ ہونے میں علماء کرام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ (5)..... پہلی صورت (جس میں غیر واضح لفظ سے حقوق معاف کرائے گئے) میں اس بات کی گنجائش ہے کہ حقوق معاف ہو بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی جبکہ دوسری صورت (جس میں حقوق تفصیل سے بیان کر کے معافی طلب کی ہو ) میں زیادہ احتیاط ہے کہ حقوق معاف ہو جائیں گے ان شاء اللہ عز وجل۔