Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
67 - 119
    ابھی حدیث سن چکے کہ پاس بیٹھنے، ساتھ کھانے والوں پر لعنت اُتری۔پھر تائید کرنے کرانیوالوں کا کیا حال ہوگا؟ اللہ عزوجل پناہ دے اور مسلمانوں کو توفیقِ توبہ بخشے، آمین!

    رہا صدقہ دینا، دلانا، اگر اسے محتاج، ضرورت مند، ننگا، بھوکا دیکھیں تو حرج نہیں جبکہ گناہوں میں اس کی تائید و اعانت(۱) کی نیت نہ ہو۔

    رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
((في کلّ ذات کبد حرّاء أجر)) رواہ الشیخان عن أبي ھریرۃ وفي الباب عن عبد اللہ بن عمرو عن سراقہ بن مالک رضي اللہ تعالٰی عنھم(۲)۔
ہر گرم جگر والی میں ثواب ہے۔(امام بخاری اور مسلم نے ابو ہریرہ سے اور اس باب میں عبد اللہ بن عمرو سے انھوں نے سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے اسے روایت کیا۔ت)

    صحیح حدیث میں ہے کہ کُتّے کو بھی پانی پلانا ثواب ہے
حتی غفر اللہ تعالٰی بہ البغي کما في ''الصحاح''(۳)
(حتی کہ اللہ تعالیٰ نے اس سبب سے فاحشہ عورت کی مغفرت فرمائی۔ت) واللہ تعالٰی أعلم۔
(1)..... حمایت اور مدد۔

(2)..... ''صحیح البخاري''، کتاب المساقاۃ، باب فضل سقی المائ، الحدیث: ۲۳۶۳، ج۲، ص۹۸۔

(3)..... ''صحیح مسلم''، کتاب السلام، باب فضل ساقي البھائم المحترمۃ وإطعامھا، الحدیث: ۲۲۴۵، ص۱۲۳۳۔
Flag Counter