والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
ہر وہ نماز جو کراہتِ تحریمہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو اس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے ۱۲ (ت) ایسے اشد فاسق فاجر(۲) سے شرعاً بغض رکھنے(۳) کا حکم ہے اور جس بات میں اس کا اعزاز واکرام نکلے بے ضرورت ومجبوری ناجائز وممنوع ہے۔ ''تبیین الحقائق'' و ''مراقی الفلاح'' و ''فتح المعین'' و ''حاشیہ درِمختار'' للعلامۃ الطحطاوی وغیرہا میں ہے:
الفاسق وجب علیھم إھانتہ شرعاً(۴)۔
شرعی طور پر فاسق کی توہین واجب ہے ۱۲(ت) اس کی دعوت کرنا، کرانا اس کے یہاں دعوت کھاناکچھ نہ چاہیے'' سنن ابی داؤد'' و''جامع ترمذی ''میں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
((لمّا وقعت بنو إسرائیل في المعاصي نھتھم علماؤھم فلم ینتھوا فجالسوھم في مجالسھم وآکلوھم
جب بنی اسرائیل گناہوں میں پڑے ان کے علماء نے منع کیا وہ باز نہ آئے یہ علماء ان کے پاس ان کے جلسوں میں بیٹھے ان کے
(1)....."الدر المختار"،کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، ج ۱، ص۱۰۰، بتغیر قلیل۔ (2).....ایسے سخت گنہگاربدكار شخص۔ (3)..... دل میں نفرت رکھنے (4) ''حاشیۃ الطحطاوي علی الدرّ المختار''، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، ج۱، ص۳۴۲۔