Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
64 - 119
    اسی طرح غصب و کذب و سرقہ کی حرمتیں(۱) ضروریاتِ دین(۲) سے ہیں ایسے شخص کے پیچھے نماز سخت مکروہ ہے، مکروہِ تحریمی قریب بحرام اور واجب الاعادہ ہے کہ نادانستہ(۳) پڑھ لی ہو تو پھیرنا واجب ہے۔ ''صغیری'' میں ہے:
یکرہ تقدیم الفاسق کراھۃ تحریم(۴)۔
فاسق کو امام بنانا مکروہِ تحریمی ہے۔ ۱۲ (ت)

    ''غنیہ'' میں ہے:
وقدّ موا فاسقاً یأثمون بناء علی أنّ کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریمۃ(۵)۔
فاسق کو امام بنانے والے گنہگار ہوں گے؛ کیونکہ اسے امام بنانا مکروہِ تحریمی ہے ۱۲ (ت)

    ''درِّمختار'' میں ہے:
(1)..... ناجائز قبضہ کرنے، جھوٹ بولنے اور چوری کے حرام ہونے کا حکم

(2)..... ضروریات دین وہ مسائلِ دین ہیں جن کو ہر خاص وعام جانتے ہوں جیسے اللہ عزوجل کی وحدانیت، انبیاء کی نبوت، جنت ونار، حشرونشر وغیرہ، مثلاً یہ اعتقاد ہو کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں حضور کے بعد کوئی نیا نبی نہیں ہو سکتا۔

(''بہارِ شریعت''، ج۱، حصّہ اوّل، ص۲۷، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)۔

(3)..... بُھولے سے

(4)..... ''صغیري شرح منیۃ المصلّي''، مباحث الإمامۃ، ص۲۶۴۔

(5)..... ''حلبي کبیر'' المعروف ''غنیۃ المتملي''، کتاب الصلاۃ، فصل في الإمامۃ، ص۵۱۳۔
Flag Counter