والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
((الإشراک باللہ وعقوق الوالدین))، الحدیث، رواہ الشیخان والترمذي عن أبي بکر ۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا اور ماں باپ کو ستانا، الحدیث۔(اسے امام بخاری ومسلم اور ترمذی نے ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ت) حدیث۲: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
((ثلاثۃ لا یدخلون الجنّۃ: العاق لوالدیہ والدیّوث والرجلۃ من النساء))، رواہ النسائي والبزار بسندین جیدین والحاکم عن ابن عمر رضي اللہ تعالٰی عنھما(۲)۔
تین شخص جنت میں نہ جائیں گے : ماں باپ کو ستانے والا اور دیوث اور مردوں کی وضع بنانے والی عورت (نسائی اور بزار نے جید سندوں کے ساتھ اور حاکم نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا۔ت) حدیث۳: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
= عذاب اوردوزخ کی آگ کا حقدار ہے (1) ......''صحیح البخاري''، کتاب الشہادات، باب ما قیل في شہادۃ الزور، الحدیث: ۲۶۵۴، ج۶، ص۱۹۴۔ (2)...... ''المستدرک علی الصحیحین''، کتاب الإیمان، ثلاثۃ لا یدخلون الجنّۃ، الحدیث: ۲۶۵۴، ج۱، ص۲۵۲۔