والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
کرواتا ہے، اور وہ شخص غاصب و کاذب و سارق کے ساتھ موصوف ہے(۱)، ایسے شخص کے پیچھے نماز جائز ہے یا مکروہ ؟ اگر مکروہ ہے تو کون قسم کی مکروہ ہے؟ اور ایسے شخص کے پیچھے جو کوئی بسببِ ناواقفی کے(۲) نماز پڑھے تو نماز اس کو دوبارہ پڑھنا ہوگی یا نہیں؟ اور ایسے عاق الوالدین(۳) کو دعوت کرنا، کروانا صدقہ وغیرہ دینا، دلوانا درست ہے یا نہیں؟ اور اس کے مکان میں دعوت کھانا کیسی ہے اور وہ شخص ازروئے شرعِ شریف کے کس تعزیر(۴)کے لائق ہے اور اس کی تائید کرنے والے پر ازروئے شرع شریف کیا حکم ہے؟ با دلائلِ قرآن و حدیث و اقوالِ ائمہ ارشاد فرمایا جائے۔
الجواب
ایسا شخص افسق الفاسقین واخبث مہین ومستحق غضب ِشدید رب العالمین وعذابِ عظیم و نارِجحیم ہے(۵)۔ حدیث۱: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
((ألا أنبّئکم بأکبر الکبائر، ألا أنبّئکم بأکبر الکبائر ألا أنبّئکم بأکبر الکبائر؟))
میں تمہیں نہ بتاؤں کہ سب کبیرہ گناہوں سے سخت تر گناہ کیا ہے، کیا نہ بتادوں کہ سب کبائر سے بدتر کیا ہے، کیا نہ بتادوں
(1)..... اور وہ شخص حق مارنے، جھوٹ بولنے اور چوری کرنے جیسے مذموم اوصاف سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ (2)..... ان مذموم اوصاف سے لا علمی کی و جہ سے۔ (3)..... والدین کے نافرمان۔ (4)..... شریعتِ مطہرہ کے مطابق کس سزا۔ (5)..... فاسقوں کا سردار، سب سے بڑا خبیث ذلیل اور اللہ ربّ العالمین کے سخت، بڑے =