Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
58 - 119
سے بری ہوگیا؟ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
 ((لعلّہ أن یکون بطلقۃ واحدۃ))، رواہ الطبراني في ''الأوسط'' عن بریدۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
تیرے پیدا ہونے میں جس قدر دردوں کے جھٹکے اس نے اٹھائے ہیں شاید ان میں سے ایک میں سے ایک جھٹکے کا بدلہ 

ہو سکے (اسے طبرانی نے ''اوسط'' میں بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ ت)

    اللہ عزوجل عقوق(۲) سے بچائے اور ادائے حقوق کی توفیق عطافرمائے
آمین! آمین! برحمتک یا أرحم الراحمین وصلی اللہ تعالٰی علٰی سیّدنا ومولانا محمد وآلہ وصحبہ أجمعین آمین! والحمد للہ ربّ العالمین۔ واللہ تعالٰی أعلم۔
مسئلہ:
از بنگالہ ضلع کمرلا موضع ہر منڈل مرسلہ مولوی عبد الجبار صاحب ۲۵ ربیع الاول شریف ۱۳۲۰ھ

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کچھ لیاقت رکھنے والا(۳) اپنے والدین صالحین کے ساتھ جنگ و جدل و زد و ضرب(۴) و ظلم و ستم کرتا ہے اور خود اپنے والدین کو طعنے تشنیع و دشنام کرتا ہے(۵) اور لوگوں سے
 (1).....''کنز العمال''، کتاب النکاح، قسم الأقوال، الباب الثامن في برّ الوالدین، الحدیث: ۴۵۴۹۸، الجزء۱۶، ص۱۹۶۔

(2).....نافرمانیوں۔

(3).....سمجھدار۔

(4).....جھگڑا فساد، مار پیٹ۔

(5).....برا بھلا کہتا اور گالی گلوچ کرتا ہے۔
Flag Counter