Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
56 - 119
نورک))، رواہ البخاري في ''الأدب المفرد'' والطبراني في ''الأوسط'' والبیھقي في ''الشعب'' عن ابن عمر رضي اللہ تعالٰی عنھما(۱)۔
کرنا کہ اللہ تعالیٰ نور تیرا بجھادے گا (اسے بخاری نے ''الادب المفرد'' میں ، طبرانی نے ''اوسط'' میں اور بیہقی نے ''شعب'' میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا۔ت)

حدیث۲۱: کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:
((تعرض الأعمال یوم الإثنین والخمیس علی اللہ تعالٰی وتعرض علی الأنبیاء وعلی الآباء والأمّھات یوم الجمعۃ فیفرحون بحسناتھم ویزدادون وجوھھم بیضاً ونزھۃ فاتّقوا اللہ ولا تؤذوا موتاکم))، رواہ الإمام الحکیم عن والد عبد العزیز رضي اللہ تعالٰی عنہ(۲)۔
ہر دوشنبہ وپنجشنبہ(۳) کو اللہ عزوجل کے حضور اعمال پیش ہوتے ہیں اور انبیاء کرام علیھم الصلاۃ والتسلیم اور ماں باپ کے سامنے ہر جمعہ کو، وہ نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی صفائی وتابش بڑھ جاتی ہے، تو اللہ سے ڈرو اور اپنے مُردوں کو اپنے گناہوں سے رنج نہ پہنچاؤ (اسے امام حکیم نے اپنے والد عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ت)
 (1).....''المعجم الأوسط''، من اسمہ مطّلب، الحدیث: ۸۶۳۳، ج۶، ص۲۳۸۔

(2).....''نوادر الأصول'' للحکیم، الأصل السابع والستّون والمئۃ في أن لا أحد... إلخ، الحدیث: ۱۰۷۵، ص۳۹۳۔

(3) پیر اور جمعرات
Flag Counter