Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
54 - 119
انتقال ہو گیا وہ جنگل درختانِ مقل یعنی گوگل(۱) کے پیڑوں کا تھا ان کے نیچے دفن کرکے بیٹا جہاں جانا تھا چلا گیا جب پلٹ کر آیا اس منزل میں رات کو پہنچا باپ کی قبر پر نہ گیا توناگا ہ سُنا کہ کوئی کہنے والا کہتا ہے:
رأیتک تطوي الدوم لیلاً ولا ترٰی	            علیک بأھل الدوم أن تتکلّما

وبالدوم     ثاو   لو  ثویت مکانہ		 فمرّ بأھل الدوم عاج فسلّما(۲)
(میں نے تجھے دیکھا کہ تُو رات میں اس جنگل کو طے کرتا ہے اوروہ جو اِن پیڑوں میں ہے اس سے کلام کرنا اپنے اوپر لازم نہیں جانتا حالانکہ ان درختوں میں وہ مقیم ہے کہ اگر اس کی جگہ تُو ہوتا اور وہ یہاں سے گزرتا تو وہ راہ سے پھر کر آتا اور تیری قبر پر سلام کرتا۔ت)

حدیث۱۷: کہ فرماتے ہیں صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
((من أحبّ أن یصل أباہ في قبرہ فلیصل إخوان أبیہ بعدہ))، رواہ أبو یعلی وابن حبان عن ابن عمر رضي اللہ تعالٰی عنھما(۳)۔
جو چاہے کہ باپ کی قبر میں اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرے وہ باپ کے بعد اس کے عزیزوں دوستوں سے نیک برتاؤ رکھے (ابو یعلی وابن حبان نے ابن عمر

رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اسے روایت کیا۔ت)
(1).... ایک درخت کے خوشبو دارگوند کا نام جو ذائقہ میں تلخ اور بہُت سی قسم کا ہوتا ہے

(2).... ''شرح الصدور''، باب زیارۃ القبور وعلم الموتی... إلخ، ص۲۱۹۔

(3).... ''مسند أبي یعلی الموصلي''، مسند عبد اللہ بن عمر رضي اللہ تعالٰی عنہما، الحدیث: ۵۶۴۳، ج۵، ص۱۲۶۔
Flag Counter