والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
برّاً))، رواہ الإمام الترمذي العارف باللہ الحکیم في ''نوادر الأصول'' عن أبي ھریرۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
اس کے گناہ بخش دے اورماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والا لکھا جائے (امام عارف باللہ حکیم ترمذی نے ''نوادر الاصول'' میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) حدیث۱۵: کہ فرماتے ہیں صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
((من زار قبر والدیہ أو أحدھما یوم الجمعۃ فقرأ عندہ یٰسۤ غفر لہ)) رواہ ابن عدي عن الصدّیق الأکبر رضي اللہ تعالٰی عنہ(۲) وفي لفظ ((من زار قبر والدیہ أو أحدھما في کلّ جمعۃ فقرأ عندہ یٰسۤ غفر اللہ لہ بعدد کلّ حرف منھا)) رواہ ھود الخلیلي وأبو شیخ والدیلمي وابن النجار والرافعي وغیرھم عن أمّ المؤمنین الصدیقۃ عن أبیھا الصدّیق
جو شخص روزِ جمعہ اپنے والدین یا ایک کی زیارتِ قبر کرے اور اس کے پاس یٰسۤ پڑھے، بخش دیا جائے (اسے ابن عدی نے صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا اور دیگر الفاظ میں یہ ہے۔ت) جو ہر جمعہ والدین یا ایک کی زیارتِ قبر کر کے وہاں یٰسۤ پڑھے، یٰسۤ شریف میں جتنے حرف ہیں ان سب کی گنتی کے برابر اللہ تعالیٰ اس کے لئے مغفرت فرمائے (اسے روایت کیا ہود
(1)..... ''نوادر الأصول في معرفۃ أحادیث الرسول ''، الأصل الخامس عشر في تحقیق التھدید علی زوارات القبور، ص۹۷۔ (2)..... ''الکامل'' لابن عدي، ترجمۃ عمرو بن زیاد بن عبد الرحمن بن ثوبان، ج۶، ص۲۶۰۔