Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
51 - 119
سے روایت کیا۔ت)

حدیث۱۳: کہ فرماتے ہیں صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
((من برّ قسمھما وقضی دینھما ولم یستسبّ لھما کتب باراً وإن کان عاقاً ومن لم یبر قسمھما ولم یقض دینھما واستسبّ لھما کتب عاقاً وإن کان بارًا في حیاتھما)) رواہ الطبراني في ''الأوسط'' عن عبد الرحمن بن سمرۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
جو شخص اپنے ماں باپ کے بعد ان کی قَسم سچی کرے اور ان کا قرض ادا کرے اور کسی کے ماں باپ کو برا کہہ کر انہیں برا نہ کہلوائے وہ والدین کے ساتھ نکو کار لکھا جاتا ہے اگرچہ ان کی زندگی میں نافرمان تھا اور جو اِن کی قسم پوری نہ کرے اور ان کا قرض نہ اتارے اوروں کے والدین کو برا کہہ کر انھیں برا کہلوائے وہ عاق لکھا جائے 

اگرچہ ان کی حیات میں نکو کار تھا (اسے طبرانی نے ''اوسط'' میں عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ت)

حدیث۱۴: کہ فرماتے ہیں صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
((من زار قبر أبویہ أو أحدھما في کلّ یوم جمعۃ مرّۃ غفر اللہ لہ وکتب
جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قبر پر ہر جمعہ کے دن زیارت کو حاضر ہو اللہ تعالیٰ
=  الوالدین، فصل في حفظ حقّ الوالدین بعد موتھما، الحدیث: ۷۹۱۲، ج۶، ص۲۰۵۔

(1)..... ''المعجم الأوسط''، من اسمہ محمد، الحدیث: ۵۸۱۹، ج۴، ص۲۳۲۔
Flag Counter