والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
کے لئے روزے رکھے (اسے دارقطنی نے روایت کیا۔ ت) یعنی جب اپنے ثواب ملنے کے لئے کچھ نفل نماز پڑھے یا روزے رکھے تو کچھ نفل نماز ان کی طرف سے کہ انہیں ثواب پہنچائے یا نماز روزہ جو نیک عمل کرے ساتھ ہی انہیں ثواب پہنچنے کی بھی نیت کرلے کہ انہیں بھی ثواب ملے گا اور تیرا بھی کم نہ ہوگا۔
کما یدلّ علیہ لفظ ''مع'' أنّہ یحتمل الوجھین بل ھذا ألصق بالمعیّۃ۔
جیسا کہ لفظ ــ''مع''کی اس پر دلالت ہے کیونکہ اس میں مذکورہ دونوں احتمال ہیں بلکہ آخری و جہ، معیت کو زیادہ مناسب ہے۔ (ت) ''محیط'' پھر ''تاتارخانیہ'' پھر ''ردّالمحتار'' میں ہے:
الأفضل لمن یتصدّق نفلاً أن ینوي لجمیع المؤمنین والمؤمنات؛ لأنّھا تصل إلیھم ولا ینقص من أجرہ شيئ(۱)۔
جو شخص نفلی صدقہ دے اس کے لئے افضل یہ ہے کہ تمام ایمان والوں کی نیت کرے؛ کیونکہ انھیں بھی ثواب پہنچے گا اور اس کا ثواب بھی کم نہ ہوگا۔(ت) حدیث۷: کہ فرماتے ہیں صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
((من حجّ عن والدیہ أو قضی عنھما مغرماً بعثہ اللہ یوم القیامۃ مع الأبرار))،
جو اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے یا ان کا قرض ادا کرے روزِ قیامت نیکوں
= أخذ في عبادتہ شیأاً من الدنیا، ج۴، ص۱۲ بتغیر قلیل۔ (1)..... ''ردّ المحتار''، کتاب الحج، مطلب في إھداء ثواب الأعمال للغیر، ج۴، ص۱۰۔