والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق |
((استغفار الولد لأبیہ من بعد الموت من البرّ)) رواہ ابن النجار عن أبي أسید بن مالک بن زرارۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک سے یہ بات ہے کہ اولاد ان کے بعد ان کے لئے دعاءِ مغفرت کرے(ابن نجار نے ابو اسید بن مالک بن زرارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) حدیث۳: کہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
((إذا ترک العبد الدعاء للوالدین فإنّہ ینقطع عنہ الرزق))، رواہ الطبراني في ''التاریخ'' والدیلمي عن أنس بن مالک رضي اللہ تعالٰی عنہ(۲)۔
آدمی جب ماں باپ کے لئے دعا چھوڑ دیتا ہے اس کا رزق قطع ہو جاتا ہے (طبرانی نے ''تاریخ'' میں اور دیلمی نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسے روایت کیا۔ ت) حدیث۴ و۵: کہ فرماتے ہیں صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:
= لولي... إلخ، الحدیث: ۷۱۰۲، ج۴، ص۱۰۲۔ (1) ''کنز العمال''، کتاب النکاح، قسم الأقوال، الباب الثامن في برّ الوالدین، الحدیث: ۴۵۴۴۱، الجزء۱۶، ص۱۹۲۔ (2) ''کنز العمال'' بحوالہئ دیلمي عن أنس، کتاب النکاح، قسم الأقوال، الحدیث: ۴۵۵۴۷، الجزء۱۶، ص۲۰۱۔