Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
43 - 119
    اللہ غفور رحیم عزیز کریم جل جلالہ صدقہ اپنے رؤف رحیم علیہ وعلیٰ آلہ افضل الصلاۃ والتسلیم کا ہم سب مسلمانوں کو نیکیوں کی توفیق دے گناہوں سے بچائے، ہمارے اکابر کی قبروں میں ہمیشہ نور وسرور پہنچائے کہ وہ قادر ہے اور ہم عاجز، وہ غنی ہے ہم محتاج،
 وحسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولٰی ونعم النصیر ولا حول ولا قوّۃ إلاّ باللہ العليّ العظیم، وصلّی اللہ تعالٰی علی الشفیع علی الرفیع العفو الکریم الرؤوف الرحیم سیّدنا محمّد وآلہ وأصحابہٖ أجمعین آمین! والحمد للہ ربّ العالمین(۱)۔
    اب وہ حدیثیں جن سے فقیر نے یہ حقوق استخراج کیے(۲) ان میں سے بعض بقدرِ کفایت ذکر کروں(۳):

حدیث۱: کہ ایک انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خدمتِ اقدس حضور پُر نور سید ِعالم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم میں حاضر ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ ! ماں باپ کے انتقال کے بعد کوئی طریقہ انکے ساتھ نکوئی(۴) کا باقی ہے جسے میں بجا لاؤں۔ فرمایاـ:
(1)…… اور اللہ ہم کو کافی اور بہترین کار ساز، کیا ہی بہترین آقا اور بہترین مددگار، نہ نیکی کرنے کی طاقت اور نہ گناہوں سے بچنے کی قوت ہے مگر اللہ بلند و عظیم ہی کی توفیق سے، اور اللہ تعالیٰ کا درود ہو شفاعت فرمانے والے پر، بلند، مہربان، کرم فرمانے والے رؤف رحیم ہمارے سردار محمداور ان کی آل اور ان کے تمام اصحاب پر، اور سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کاپالنےوالا ہے۔

(2)…… یہ حقوق نکالے ہیں۔

(3)…… حسب ضرورت ذکر کرتا ہوں۔

(4)…… نیکی کرنے۔
Flag Counter