مسؤلہ منشی شوکت علی صاحب فاروقی ۱۴ / ربیع ا لآخر ۱۳۲۰ھ
ما قولکم رحمکم اللہ تعالٰی
اندریں مسئلہ (آپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو، اس مسئلہ کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے۔ت)کہ بعد فوت ہوجانے والدین کے اولاد پر کیا حق والدین کارہتا ہے؟
بیّنوا بالکتاب توجروا بالثواب۔
(۱) سب سے پہلا حق بعد ِموت ان کے جنازے کی تجہیز(۲)، غسل وکفن ونمازو دفن
ہے اور ان کاموں میں سنن ومستحبات کی رعایت جس سے ان کے لئے ہر خوبی
و برکت ورحمت ووسعت کی امید ہو۔
(۲) ان کے لئے دُعا واستغفار ہمیشہ کرتے رہنا اس سے کبھی غفلت نہ کرنا۔
(۳) صدقہ وخیرات واعمال صالحہ کا ثواب(۳) انہیں پہنچاتے رہنا حسبِ طاقت اس
میں کمی نہ کرنا، اپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نماز پڑھنا ، اپنے روزوں کے
ساتھ ان کے واسطے بھی روزے رکھنا بلکہ جو نیک کام کرے سب کا ثواب انہیں
(1) پ۵، النساء: ۳۴۔
(2) جنازے کی تیاری
(3) نیک اعمال کا ثواب