اللہ کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے(ترمذی اور ابن حبان نے اپنی ''صحیح'' میں اور حاکم نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اسے روایت کیا۔ ت)
تیسری حدیث میں ہے رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم فرماتے ہیں:
((ھما جنّتک ونارک))، رواہ ابن ماجہ عن أبي أمامۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۳)۔
ماں باپ تیری جنت اور تیری دوزخ ہیں (ابن ما جہ نے ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسے رویت کیا۔ت)
چوتھی حدیث میں رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم فرماتے ہیں:
(1) ''المعجم الأوسط''، من اسمہ أحمد، ج۱، ص۶۱۴، الحدیث: ۲۲۵۵۔
(2) ''سنن الترمذي''، کتاب البرّ والصلۃ، باب ما جاء من الفضل في رضا الوالدین، ج۳، ص۳۶۰، الحدیث: ۱۹۰۷۔
(3)''سنن ابن ماجہ''، کتاب الأدب، باب برّ الوالدین، ج۴، ص۱۸۶، الحدیث: ۳۶۶۲۔