پسر (۲)نے اپنے باپ کی نافرمانی اختیار کر کے کل جائدادِ پدر(۳) پر قبضہ کرلیا اور باپ کے پاس، واسطے اوقاتِ بسری کے کچھ نہ چھوڑا بلکہ درپے تذلیل و توہینِ پدر کے ہے(۴) اور اللہ جل شا نہ، نے واسطے اطاعتِ پدر کے کلا م اپنے میں(۵) فرمایا ہے،
(1).....سائل نے یہاں سیدی اعلیٰ حضرت ،امام اہلسنّت ،عظیم البرکت ،عظیم المرتبت ،رہبر شریعت، عاشق ماہِ رسالت،مجدّدِ دین و ملت، حضرت علامہ مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمٰن سے یکے بعد دیگرے چار سوالات دریافت کئے جن کے آپ علیہ الرحمتہ نے علیحدہ علیحدہ ترتیب وار جوابات ارشاد فرمائے ہیں۔
(2).....بیٹے
(3).....باپ کی تمام جائیداد
(4).....باپ کے پاس گزر اوقات کے لئے کچھ نہیں چھوڑا بلکہ باپ کو ذلیل ورسوا کرنے میں لگا ہوا ہے
(5).....اللہ تبارك وتعالي ٰنے باپ کی فرمانبردای كے لئے اپنے کلام مجید وفرقان حمید میں تاکید فرمائی ہے۔