Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
19 - 119
مستحبات كا خيال ركھے۔

(2) ان كے ليے دعاء و استغفار كرتا رہے۔

(3) صدقہ , خيرات اور نيكياں كركے ان كا ثواب والدين كو پہنچائے۔

(4) ان پرقرض ہوتواس كي ادائيگي ميں جلدي كرے۔

(5) ان پر كوئي فرض عبادت رہ گئي ہو تو كوشش كركے اس كي ادائيگي كرے مثلاً نماز, روزہ ان كے ذمہ باقي ہو تو اس كا كفارہ (فِديہ)دے۔

(6) تہائي مال سے زائد مال ميں ان كي جائز وصيت كو پورا كرنے كي كوشش كرے۔

(7) ان كي قسم ان كي وفات كے بعد بھي سچي ركھے مثلا جن كاموں سے ان كي زندگي ميں بازرہتا تھا بعدِ وفات بھي رُكا رہے۔

(8) ہر جمعہ ان كي قبر كي زيارت كو جائے اور وہاں  تلاوتِ قرآن كرے۔

(9) ان كے رشتہ داروں كے ساتھ عمر بھر نيك سلوك كرے۔

(10) ان كے دوستوں كا ہميشہ ادب و احترام كرے۔

(11) كبھي كسي كے والدين كو بُرا كہہ كر اپنے والدين كو بُرا نہ كہلوائے۔

(12) اور سب سے بڑا حق يہ كہ گناہ كركے قبرميں ان كو تكليف نہ پہنچائے۔

بہرحال والدين كے انتقال كے بعد ان كے حقوق كي اس قدر تفصيل سے بخوبي پتا چل جاتا ہے كہ دينِ اسلام ميں والدين كي وفات كے بعد بھي ان كي قدرو منزلت اور مقام بہت بلند وبالا ہے۔
سوال نمبر 6
اس سوال ميں آپ رحمۃ اللہ عليہ سے پوچھا گيا كہ ايك شخص جو كچھ سمجھ بوجھ
Flag Counter