Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
18 - 119
ماں كوپچھتراور باپ كو پّچيس روپے دے, اس كے علاوہ بھي آپ عليہ الرحمۃ الرحمن نے بڑي پياري مثاليں پيش فرمائيں۔ پھر آپ عليہ رحمۃ الرحمن نے يہ بھي بيان فرمايا كہ جب ماں اور باپ كا آپس ميں جھگڑا ہوجائے تو اولاد كيا كرے؟ كس كا ساتھ دے؟ جس كي تفصيل آپ كو اسي رسالے ميں پڑھنے كو ملے گي جسے پڑھ كر آپ كا دل باغ بلكہ باغِ مدينہ ہوجائے گا۔
ان شاء اللہ عزوجل ,
سوال نمبر4
سيدي اعلي حضر ت عليہ رحمۃ الرحمن سے يہ سوال كيا گيا كہ مياں بيوي ميں سے كس كے حقوق زيادہ ہيں؟
آپ عليہ الرحمۃ الرحمن  نے ارشاد فرمايا كہ دونوں كے ايك دوسرے پر حقوق برابر ہيں البتہ! عورت پر شوہر كے حقوق كي ادائيگي كے بارے ميں احاديثِ كثير ہيں جن ميں شوہر كے حقوق كي ادائيگي پر بہت زور ديا گيا ہے اور ايك حديث ميں تو يہاں  تك ہے كہ"عورت پر سب سے بڑا حق اس كے شوہر كا ہے يعني ماں باپ سے بھي زيادہ اور مرد پر زيادہ حق ماں كا ہے يعني بيوي سے بھي زيادہ۔"
سوال نمبر5
سيدي اعلي حضرت  عليہ رحمۃ الرحمن سے ايك سوال  يہ بھي كيا  گيا كہ والدين كے انتقال كے بعد اولاد پر كن كن حقوق كي ادائيگي لازم ہے؟
آپ عليہ رحمۃ الرحمن نے والدين كے انتقال كے بعد ان كے حقوق تفصيل كے ساتھ بيان فرمائے مثلاً 

(1)ان كي موت كے بعدغسل, دفن اورنماز كے معاملات ميں, سنتوں اور
Flag Counter