Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
115 - 119
علیہ وسلم فر ماتے ہیں کہ:
 ((إن سرّکم أن تقبل صلاتکم فلیؤمّکم خیارکم))(۱)
اگر تمھیں پسند ہے کہ تمھاری نماز مقبو ل ہو تو ایسا شخص امام بنے جو تم میں سے افضل ہو

    دارقطنی اور بیہقی حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((اجعلوا أئمّتکم خیارکم فإنّھم وفدکم فیما بینکم وبین ربّکم))(۲)
اپنے بہترین آدمی کو امام بناؤ کیونکہ وہ تمھارے اور تمھارے رب کے درمیان نمائندے ہیں۔

اس بارے میں طبرانی نے ''معجم کبیر'' میں واثلہ ابن اسقع سے بھی روایت کی ہے۔
    خلاصہ جواب:
یہ شخص بد ترین فاسق و فاجر ہے اور بے شمار وجوہ کی بناء پر سخت سزا کا مستحق ہے اس کی امامت ناجائز اور ممنوع ہے اور مسلمانوں کو اس کی صحبت سے پرہیز کرنا چاہئے اور ہر گز اجازت نہیں کہ اس سید فقیہ(عالم دین) کو امامت سے برطرف کیا جائے اور فلسفے کے اس دعویدار بیوقوف کو اس کی جگہ مقرر کیا جائے جو شخص اس
 (1)..... ''کنز العمال''، کتاب الصلاۃ، قسم الأقوال، الحدیث: ۲۰۴۲۹، الجزء۷، ص۲۴۳۔

(2)..... ''سنن الدارقطني''، کتاب الجنائز، باب تخفیف القرائۃ لحاجۃ، الحدیث: ۱۸۶۳، ج۱، ص۶۴ بتغیر قلیل۔
Flag Counter