Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
114 - 119
آدمی موجود ہے تو اس نے اللہ و رسول اور مسلمانوں کی خیانت کی۔

ابو یعلی نے حذیفہ بن یمان سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
 ((أیّما رجل استعمل رجلاً علی عشرۃ أنفس وعلم أنّ في العشرۃ أفضل ممّن استعمل فقد غشّ اللہ وغشّ رسولہ وغشّ جماعۃ المسلمین))(۱)
جس شخص نے دس آدمیوں کی جماعت پر ایک شخص کو مقرر کیا حالانکہ اسے علم ہے کہ ان دس آدمیوں میں مقرر شدہ آدمی سے افضل موجود ہے تو اس نے اللہ و رسول اور مسلمانوں سے خیانت کی۔

    علامہ مناوی ''تیسیر شرح جامع صغیر'' میں سابقہ حدیث کے تحت فرماتے ہیں کہ
 ((من استعمل رجلاً من عصابتہ))،
أي: نصبہ علیھم أمیراً أو قیماً أو عریفاً أو إماماً للصلاۃ(۲)
یعنی جس شخص نے کسی آدمی کو ایک جماعت کا امیر یا محافظ یا نمائندہ یا نماز کا

امام بنا دیا حالانکہ اس سے زیادہ مقبولِ الٰہی موجود تھے تو وہ خائن ہے۔

    امام بخاری نے ''تاریخ'' میں، ابن عساکر نے ابو امامہ باہلی سے اور طبرانی نے ''معجم کبیر'' میں مرثد غنوی رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ
 (1)..... ''کنز العمال''، کتاب الأمارۃ، قسم الأفعال، الحدیث: ۱۴۶۴۹، الجزء۶، ص۹۔

(2)..... ''التیسیر شرح الجامع الصغیر''، حرف المیم، تحت الحدیث: ۸۴۱۴، ج۶، ص۱۰۴۔
Flag Counter