Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
113 - 119
کے پیچھے بطریقِ اولیٰ ناجائزہوگی، جیسا کہ مخفی نہیں۔ الحاصل شریعتِ مطہرہ ہر گز پسند نہیں کرے گی کہ سید موصوف کو اتنے فضائل اور مستحق ہونے کے باوجود منصب ِامامت سے برطرف کردیا جائے اور اس شخص کو تمام گناہوں، ممنوع حرکتوں کے باوجود ان کی جگہ مقرر کردیا جائے یقینا جو شخص یہ ناپسندیدہ کام کریگا وہ گناہ اور اس کی امداد، ایذا، ظلم، شانِ سیادت اور علم کی توہین اور بہت ساری سابقہ قباحتوں میں فلسفے کے اس دعویدار کا شریک ہوگا جیسے کہ صاحب ِشرحِ صدر پر مخفی نہیں(۱)، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
 ( لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ) (2)
گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔

    حاکم، عقیلی، طبرانی، ابن عدی اور خطیب بغدادی نے اپنی سندوں سے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ سرور عالم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((من استعمل رجلاً من عصابتہ وفیھم من ھو أرضی اللہ منہ فقد خان اللہ ورسولہ والمؤمنین)(۳)
جو شخص ایک جماعت میں سے کسی آدمی کو ان کے کسی کام پر مقرر کرتا ہے حالانکہ ان لوگوں میں اس سے زیادہ مقبولِ بارگاہِ الٰہی
(1)..... کشادہ دل والے پر پوشیدہ نہیں۔

(2)..... پ۶، المائدۃ: ۲۔

(3).....''المستدرک علی الصحیحین''، کتاب الأحکام، الحدیث: ۷۱۰۵، ج۵، ص۱۲۶ بتغیر قلیل۔

''کتاب الضعفاء''، ترجمۃ حسن بن قیس، ج۱، ص۲۶۷ بتغیر قلیل۔
Flag Counter