Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
40 - 46
اجتِماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بھی بنتے ہیں ۔مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف (پاکستان ) میں واقِع صَحرائے مدینہ کے کثیررقبے پرہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سنَّتوں بھر ا اجتماع ہوتاہے۔ جس میں دنیا کے کئی ممالِک سے مَدَنی قافِلے شرکت کرتے ہیں ۔ بِلاشُبہ یہ حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑاا جتِماع ہوتاہے ۔صحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان اور صحرائے مدینہ بابُ المدینہ کراچی کا کثیر رقبہ دعوتِ اسلامی کی ملکیَّت ہے ۔

(۱۱) اسلامی بہنوں میں مَدَنی انقِلاب : اِسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتِماعات ہوتے ہیں۔ لاتعدادبے عمل اسلامی بہنیں باعمل ،نَمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند بن چکی ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباً روزانہ ہزاروں مدارس بنام مدرسۃ المدینہ (برائے بالغات)بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فقط (باب المدینہ کراچی)میں اسلامی بہنوں کے دوہزار مدرسے تقریباً روزانہ لگتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نماز اور سنتوں کی مفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔

(۱۲) مَدَنی انعامات : اِسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں اورطُلَباء کو فرائض و واجِبات ،سُنَن ومُستَحَبَّات اوراَخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلکات (یعنی گناہوں )سے بچانے کے لیے