مَدَنی اِنعامات کی صورت میں ایک نظامِ عمل دیا گیا ہے ۔بے شُمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطُلَباء مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کر کے روزانہ سونے سے قبل''فکر ِمدینہ '' یعنی اپنے اعما ل کا جائز ہ لے کر کار ڈ یا پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔
(۱۳)مَدَنی مذاکَرات: بسا اوقات مَدَنی مُذاکَرات کے اجتِماعات کا اِنعِقاد بھی ہوتاہے جس میں عَقائد و اعمال ،شرِیعت وطریقت تاریخ و سیرت ، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف مَوضُوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔(یہ جوابات خود امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں۔مجلسِ مکتبۃ المدینہ)
(۱۴) روحانی علاج اوراستخارہ : دکھیارے مسلمانوں کا تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔
(۱۵)حُجّاج کی تربیّت:حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجِیوں کی تربیَّت کرتے ہیں ۔ حج و زیارتِ مدینہ منوّرہ میں رہنُمائی کیلئے مدینے کے مسافِروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں۔
(۱۶) تعلیمی ادارے: تعلیمی اداروں مَثَلاً دینی مدارس ،ا سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطُلَبا کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنَّتوں سے رُوشناس