(۷)گونگے ، بہرے اور نابینا: ان کے اندر بھی مَدَنی کام ہورہاہے اور ان کے مَدَنی قافِلے بھی سفر کرتے رہتے ہیں ۔
(۸) جیل خانے : قیدیوں کی تعلیم وتربیَّت کے لئے جیل خانوں میں بھی مَدَنی کام کی ترکیب ہے۔ کئی ڈاکو اور جرائم پیشہ اَفراد جیل کے اندر ہونے والے مَدَنی کاموں سے مُتأَثِّر ہو کر تائب ہونے کے بعد رہائی پاکرعاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے مسافر بننے اورسنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پا رہے ہیں، آتِشیں اسلِحَہ کے ذَرِیعے اندھا دُھند گولیاں برسانے والے اب سُنَّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں! مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔
(۹) اجتِماعی اعتِکاف : دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمَضانُ المبارَک کے ـآخِری عشرہ میں اِجتماعی اعتِکاف کا اہتِمام کیا جاتا ہے۔ ان میں اسلامی بھائی علمِ دین حاصِل کرتے ،سنَّتوں کی تربیَّت پاتے ہیں نیز کئی مُعتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بن جا تے ہیں۔
(۱۰) حج کے بعد سب سے بڑا اجتماع:دنیا کے مختلف ممالِک میں ہزاروں مقامات پر ہونے والے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماعات کے عِلاوہ عالَمی اور صُوبائی سطح پر بھی سنَّتوں بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں۔ جن میں ہزاروں، لاکھوں عاشِقانِ رسول شرکت کرتے ہیں اور