Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
98 - 124
ميری سفارش کس نے کی ہے ؟''اس نے کہا کہ'' ميں تیرے بارے میں خوف زدہ ہو گيا تو ميں نے اللہ عزوجلسے تيری سفارش کر دی۔''

(کتاب التوابين ،تو بۃ عاصی من العماۃ ،ص ۸۴)
 ( 35) نہر میں غسل کرنے والے کی توبہ
    حضرت سیدنا کعب الاحباررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ بنی اسرائيل کا شخص ايک فاحشہ عورت کے پاس آيا اور جب وہ غسل کرنے کے لئے نہر ميں اترا تو پانی سے آواز آئی:''اے فلاں !کيا تو حيا نہيں کرتا ،کيا تو نے اس گناہ سے توبہ نہ کی تھی اور کہا تھا کہ اب دوبارہ نہيں کریگا ۔''تو وہ شخص يہ آواز سن کر یہ کہتے ہوئے نہر سے نکل گيا ''ميں اللہ عزوجل کی نافرمانی نہيں کروں گا۔ ''پھر يہ ايک پہاڑ پر آيا جہاں بارہ آدمی اللہ عزوجل کی عبادت کر رہے تھے۔ يہ کچھ عرصہ ان کے ساتھ رہا ۔جب وہاں قحط نازل ہو گيا تو يہ لوگ وہاں سے اترے اور جڑی بوٹياں تلاش کرنے لگے ۔ اس دوران يہ اسی نہر کے پاس سے گزرے تو اس شخص نے کہا :''ميں تمہارے ساتھ نہيں جاؤں گا ۔''انہوں نے پوچھا : ''کيوں ؟'' اس نے کہا :''وہاں کوئی ہے جو ميری ايک خطا کو جانتا ہے اور مجھے اس کے سامنے جاتے ہوئے شرم آتی ہے۔''تو يہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے ۔

     نہر سے صدا آئی :''واہ!سبحان اللہ ،اگر تم ميں سے کوئی اپنے بيٹے يا کسی قريبی عزيز پر غصہ ہواور وہ توبہ کر کے تمہاری پسنديدہ بات کی طرف لوٹ آئے تو تم اس سے محبت کرنے لگو اور تمہارے اس ساتھی نے توبہ کر کے اپنی پسند سے رجو ع کر ليا ہے لہذا ميں بھی اس سے محبت کرتا ہو ں، جاؤ اس کو يہ بتا دو اور نہر کے کنارے پر اللہ عزوجل کی عبادت کرو۔''تو ان لوگوں نے آکر اسے بتايا اور يہ ان کے ساتھ وہاں آگيا اور ان سب
Flag Counter