Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
95 - 124
نا فرمانوں کے ليے جہنم ہے جس ميں گرج ہو گی اور جس دن پیشانيوں سے پکڑے جائيں گے ،اس دن غضب ہو گا۔
فَاِنْ تَصْبِرْ عَلَی النَّيرانِ فَاَعْصِہُ

وَاِلَّا کُنْ عَنِ الْعِصْيانِ قَاصِیْ
پس اگر تو آگ پر صبر کر سکے ،تو نافرمانی کر،ورنہ نافرمانی سے دور ہو جا۔
وَفِيما قَدْ کَسَبْتَ مِنَ الْخَطَايا

رَھِنْتَ النَّفْسَ فَاجْھَدْفِی الْخَلَاصِیْ
تو نے گناہ کس ليے کئے ہيں ،تونے اپنے آپ کو پھنسا ديا ،اب نجات کے ليے کوشش کر۔

    عتبہ کی چیخ نکل گئی اور غش کھا کر گر پڑا ۔جب افاقہ ہوا،تو کہنے لگا:''اے شیخ!کيا ميرے جيسے کمينے کی توبہ بھی رب رحيم قبول فرمائے گا ۔''شیخ نے فرمايا :''بد نصيب بندے کی توبہ اور معافی رب تعالی قبول فرماتا ہے۔''پھرحضرت عتبہ علیہ الرحمۃنے سر اٹھايا اور تين دعائيں کيں :

{1}    اے ميرے اللہ!اگر تو نے ميری توبہ قبول کر لی اور ميرے گناہ معاف فرماديے تو مجھے فہم و ياداشت عطا کر ،مجھے عزت عطا فرما کہ علوم دين اور قرآن مجيد سے جو سنوں حفظ کر لوں۔

{2}    اے اللہ!مجھے حسن ِآواز کا اعزاز عطا فرما ،جو بھی ميری قرأت سنے اگر وہ سنگ دل ہو تو اس کا دل نرم ہو جائے ۔

{3}    اے اللہ !رزق حلال کا اعزاز عطا فرما ،وہاں سے روزی عطا فرما کہ مجھے اس کا
Flag Counter