ترجمہ کنزالایمان :کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد (کے لئے )۔(پ۲۷، الحدید۱۶)
آپ نے اس قدر مؤثر وعظ فرمايا کہ لوگوں پر گريہ طاری ہو گيا ۔ايک نوجوان کھڑا ہوا اور يہ کہنے لگا :''اے نيک آدمی !کيا اللہ تعالی مجھ جيسے فاسق و فاجر کی توبہ قبول کریگا جب ميں توبہ کروں۔'' شیخ نے فرمايا:تيرے فسق وفجور کے باوجود اللہ تعالی تيری توبہ قبول کریگا۔جب عتبہ نييہ بات سنی تو اس کا چہرہ زرد پڑ گيا اور سارا بدن کانپنے لگا ،چلايا اور غش کھا کر گر پڑا اور يہ اشعار پڑھے
اَيا شَابًا لِرَبِّ الْعَرْشِ عَاصِیْ
اَتَدْرِیْ مَاجَزَاءُ ذِوِی الْمَعَاصِیْ
اے عرش والے کی نافرمانی کرنے والے نوجوان کیاتُو جانتا ہے کہ گنہگاروں کی سزا کيا ہے؟
سَعِير لِلْعُصَاۃِ لَھَا زَفِير
وَغَیظُ يومٍ یؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ