Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
74 - 124
ليے کہاں لے جا رہے ہو ؟۔''انہوں نے جواب ديا:''ہم نے نہ تو اسے قتل کيا ہے اور نہ ہی يہ مقتول ہے بلکہ ہم مزدور ہيں اوراس کی ماں نے ہميں مزدوری دينی ہے ،وہ اس کی قبر کے پاس ہمارا انتظار کر رہی ہے آؤ تم بھی ہمارے ساتھ آ جاؤ۔'' ميں تجسس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہوليا ۔ہم قبرستا ن ميں پہنچے تو ديکھا کہ واقعی ايک تازہ کھدی ہوئی قبر کے پاس ايک بوڑھی خاتون کھڑی تھيں ۔

    ميں ان کے قريب گيا اور پوچھا :''اماں جان ! آپ اپنے بيٹے کے جنازے کو دن کے وقت يہاں کيوں نہيں لائیں تاکہ اور لوگ بھی اس کے کفن دفن ميں شريک ہو جاتے؟''انہوں نے کہا :''يہ جنازہ ميرے لخت جگر کا ہے ،ميرا يہ بيٹا بڑا شرابی اور گناہ گار تھا ،ہر وقت شراب کے نشے اور گناہ کی دلدل ميں غرق رہتا تھا۔جب اس کی موت کا وقت قريب آيا تو اس نے مجھے بلا کر تين چيزوں کی وصيت کی 

    (۱)جب ميں مر جاؤں تو ميری گردن ميں رسی ڈال کر گھر کے ارد گرد گھسيٹنا اور لوگوں کو کہنا کہ گنہگاروں اور نافرمانوں کی يہی سزا ہوتی ہے ۔

    (۲)مجھے رات کے وقت دفن کرنا کيونکہ دن کے وقت جو بھی ميرے جنازے کو ديکھے گا مجھے لعن طعن کریگا ۔

    (۳)جب مجھے قبر ميں رکھنے لگو تو ميرے ساتھ اپنا ايک سفيد بال بھی رکھ ديناکيونکہ اللہ  عزوجل سفيد بالوں سے حيا فرماتا ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے اس کی وجہ سے عذاب سے بچا لے ۔''

    جب یہ فوت ہوگیاتو ميں نے اس کی پہلی وصيت کے مطابق جب میں نے اس کے گلے ميں رسی ڈالی اور اسے گھسيٹنے لگی تو ہاتف غيبی سے آواز آئی :''اے بڑھيا !