| توبہ کی روایات وحِکایات |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ بَلْ ہُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾فِیۡ لَوْحٍ مَّحْفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾
(بلکہ وہ کمال شرف والا ہے لوح محفوظ میں (البروج:۲۱،۲۲) (اوّل،آخر،ایک مرتبہ درود شریف) (۱۵) نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تاحصولِ مراد نمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رخ کر کے' ' یَاشَھِیْدُ'' ۲۱ بار پڑھیں (اوّل وآخر، ایک بار درود شریف)۔ مدنی التجا: نافرمانوں کو فرماں بردار بنانے کے لیے اَور اد شروع کرنے سے قبل سیدنا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمٰن کے ایصال ثواب کے لیے ۲۵ روپے کی دینی کتابیں تقسیم کر دیں ۔
بارہویں وجہ شرم وجھجھک
کچھ بھائی ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی توبہ کی راہ میں مذکورہ رکاوٹوں میں سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی لیکن وہ پھر بھی یہ سوچ کر توبہ سے محروم رہتے ہیں کہ توبہ کرنے کے بعد جب میرا اندازِ زندگی تبدیل ہوگا مثلاً پہلے میں نمازیں قضا کردیا کرتا تھا مگر بعد ِ توبہ پانچ وقت مسجد کا رخ کرتے دکھائی دوں گا ، پہلے میں شیوڈ تھا بعد ِ توبہ میرے چہرے پر سنت مصطفی صلي الله تعالي عليه وسلم یعنی داڑھی شریف سجی ہوئی نظر آئے گی ، پہلے میں خلاف ِ سنت لباس زیب ِ تن کرتا تھا مگر بعد ِ توبہ میرے بدن پر سنت کے مطابق لباس دکھائی دے گا ، علی ھذالقیاس ،۔۔۔۔۔۔ تو لوگ مجھے عجیب نگاہوں سے دیکھیں گے اور مجھے شرم محسوس ہوگی ۔
اس کا حل:
اس قسم کے'' شرمیلے بھائیوں'' کی خدمت میں عرض ہے کہ یقینا یقینا یہ بھی شیطانی وسوسہ ہے ۔ ذرا سوچئے تو سہی کہ آج ان لوگوں کی پرواہ کرتے ہوئے اگر آپ