Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
35 - 124
کیسٹیں سنائیں۔ان شا ء اللہ عزوجل ''مدنی ''نتا ئج برآمد ہو ں گے۔

۹۔    گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ،صبرصبراور صبر کیجئے۔اگر آپ زبان چلائیں گے تو ''مدنی ماحول '' بننے کی کوئی امید نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں کوضدی بنا دیتا ہے۔لہذا غصہ ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عا دت بالکل ختم کردیں۔

۱۰۔ گھر میں روزانہ(ابوابِ) فیضا ن سنت کا درس ضرورضرور ضرور دیں یا سنیں۔

۱۱۔    اپنے گھر والوں کی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہیں کہ دعا ء مومن کا ہتھیار ہے۔

۱۲۔ سسرال میں رہنے والیا ں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سسرال اور جہاں والدین کاذکر ہے وہا ں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حسن سلو ک بجا لائیں جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو۔

۱۳۔ مسائل القر آن ص۲۹۰پر ہے ،ہر نماز کے بعد ذیل میں دی ہو ئی دعا اوّل وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیں ـ.ان شآء اللہ عز وجل بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔
 رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾
ترجمہ کنز الایمان ۔ اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔(پ ۱۹،الفرقان ۷۴)

(۱۴)نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہوتواس کے سرہانے کھڑے ہو کر ذیل میں دی ہوئی
Flag Counter