Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
34 - 124
سے ہرگز مت گھبرائیں اور نہ ہی ان کے ڈرانے پر خوف زدہ ہوں بلکہ ان سے الجھے بغیر گناہوں کو ترک کرنے اور نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ اس ضمن میں شیخ ِ طریقت امیرِ اہل سنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے عطا کردہ ''گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھولوں ''پر عمل کرنا بے حد مفید ثابت ہوگا ۔
''گھر میں مدنی ماحول ''کے پندرہ حروف کی نسبت سے ۱۵مدنی پھول
۱۔    گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کريں۔

۲۔    والدیا والدہ کو آتا دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جائیں۔

۳۔ دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والدصاحب کااور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔

۴۔ والدین کے سامنے آواز دھیمی رکھیں،ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیں۔

۵۔    ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلاف شرع نہ ہو فورا کر ڈالیں ۔

۶۔    ماں بلکہ گھر (اور باہر)کے ایک دن کے بچے کو بھی آپ کہہ کر ہی مخاطب ہوں۔

۷۔ اپنے محلہ کی مسجدمیں عشاء کی جماعت کے وقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایا کریں کاش !تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم از کم نماز فجر تو بآسانی (مسجد کی پہلی صف میں باجماعت )میسر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سستی نہ ہو ۔

۸۔ گھر میں اگر نمازوں کی سستی ،بے پردگی ،فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹو کیں،سب کو نرمی کے ساتھ سنتو ں بھر ے بیانا ت کی
Flag Counter