اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
(یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو)
(میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)
گیارھویں وجہ اہل ِ خانہ کی تنقید
بعض بھائی توبہ کرکے اپنا طرزِ زندگی بدلنا چاہتے ہیں لیکن جونہی وہ کوئی عملی قدم اٹھاتے ہیں ان کے گھر والے آڑے آجاتے ہیں اور انہیں اس طرح ''سمجھاتے '' نظر آتے ہیں کہ دیکھ ابھی تو تم جوان ہو ، بڑھاپے میں داڑھی رکھ لینا ''، ''ابھی تو تمہاری شادی بھی کرنی ہے اگر تم کسی دینی ماحول سے وابستہ ہوگئے تو کوئی تمہیں اپنی لڑکی نہیں دے گا ''وغیرہ وغیرہ
اس کا حل:
اس سلسلے میں ذرا سی ہمّت کی ضرورت ہے ، اگر ارادہ پختہ ہو اور نگاہ رحمتِ الہٰی پر ہو تو مشکل مراحل بھی بآسانی طے ہوجایا کرتے ہیں ۔ لہذا! گھر والوں کی تنقید