Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
32 - 124
سے اگر اس طرح کیا جائے تو تو اسے پسند کریگا؟''عرض کی نہیں۔''فرمایا،''اگر تیری بہن سے کوئی ایسی ناشائستہ حرکت کرے تو ؟''اور اگر تیری خالہ سے کرے تو؟اسی طرح آپ نے ایک ایک رشتے کے بارے میں سوال فرمایا،اور وہ یہی کہتا رہا کہ مجھے پسند نہیں اور لوگ بھی رضا مند نہیں۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی ،''یا الٰہی عزوجل !اس کے دل کو پاک کر دے ، اس کی شرمگاہ کو بچا لے اور اس کا گناہ بخش دے۔''اس کے بعد وہ نوجوان تمام عمر زناء سے بے زار رہا۔
 (المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث ابی امامۃ الباھلی ، رقم ۲۲۲۷۴،ج ۸ ، ص ۲۸۵)
    امید ہے کہ اس تفہیم کے بعد مذکورہ اسلامی بھائی توبہ کرنے میں دیر نہیں کریں گے ۔ ان شاء اللہ  عزوجل
تُوْبُوْا اِلَی اللہِ
 (یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو)
             اَسْتَغْفِرُ اللہَ
(میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)
دسویں وجہ      دنیاوی ترقی سے محروم ہونے کا خوف
    بعض بھائی اس لئے توبہ کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے کہ انہیں متوقع طور پر حاصل ہونے والی دنیاوی ترقی سے محرومی کا خوف لاحق ہوتا ہے ۔ 

اس کا حل:

    سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔
''(شعب الایمان ،باب فی الزھد وقصر الامل ، رقم ۱۰۵۰۱،ج ۷،ص ۳۳۸)
     لہذا! ایسے اسلامی بھائیوں کو غور کرنا چاہيے کہ آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دینا انہیں سوائے ہلاکت کے کچھ نہ دے گا ۔ کیونکہ حدیث میں ہے ،''جو شخص اپنی
Flag Counter