Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
26 - 124
 چاہے ، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
 لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ
            ترجمہ کنزالایمان: اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ۔''(پ۲۴،الزمر:۵۳)

    رحمتِ خداوندی کس طرح اپنے امیدوارکو آغوش میں لیتی ہے ،اس کا اندازہ درجِ ذیل روایات سے لگائيے۔۔۔۔۔۔

    مکی مدنی سرکارانے فرمایا ،''حق تعالی اپنے بندوں پر اس سے کہیں زیادہ مہربان ہے ، جتنا کہ ایک ماں اپنے بچے پر شفقت کرتی ہے۔''
 (صحیح مسلم ،کتاب التو بۃ ،باب فی سعۃ رحمۃ اللہ تعالی ، رقم ۲۷۵۴ ،ص ۱۴۷۲)
    نورِ مجسم،شاہ بنی آدم انے فرمایا کہ ،''اللہ تعالی کی سو رحمتیں ہیں ،ننانوے رحمتیں ،اس نے قیامت کے لئے رکھی ہیں اور دنیا میں فقط ایک رحمت ظاہر فرمائی ہے ۔ ساری مخلوق کے دل اسی ایک رحمت کے باعث رحیم ہیں ۔ ماں کی شفقت و محبت اپنے بچے پر اور جانوروں کی اپنے بچے پر مامتا ، اسی رحمت کے باعث ہے۔ قیامت کے دن ان ننانوے رحمتوں کے ساتھ اس ایک رحمت کو جمع کر کے مخلوق پر تقسیم کیا جائے گا، اور ہر رحمت آسمان و زمین کے طبقات کے برابر ہوگی ۔ اور اس روز سوائے ازلی بد بخت کے اور کوئی تباہ نہ ہوگا ۔
''(کنزالعمال،کتاب التوبۃ،رقم۱۰۴۰۰،۴،ص۱۰۷)
    حضرتِسیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ   فرماتے ہیں کہ دو شخصوں کو جہنم سے باہر لایا جائے گا۔ حق تعالی ارشادفرمائے گا'' جو عذاب تم نے دیکھا وہ تمھارے ہی عملوں کے سبب سے تھا ، میں اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہوں۔ '' پھر ان کو دوبارہ جہنم میں ڈالے جانے کا حکم دیا جائے گا ۔ ان میں سے ایک شخص جلدی جلدی دوزخ کی طرف جائے گا اور کہتا جائے
Flag Counter