| توبہ کی روایات وحِکایات |
مجھے معاف کر دے ۔''تو رب عزوجل فرماتا ہے کہ میرا یہ بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور اس پر پکڑ بھی لیتا ہے ۔(اے فرشتو!گواہ ہوجاؤ کہ)میں نے اپنے بندے کی بخشش فرمادی ،اب جو چاہے کرے ۔ (صحیح البخاری ،کتاب التو حید ، رقم ۷۵۰۷،ج ۴ ، ص ۵۷۵ )
اس انداز سے غوروفکر کرنے کی برکت سے مذکورہ رکاوٹ دور ہوجائے گی اورتوبہ کرنے میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ ان شاء اللہ عزوجلتُوْبُوْا اِلَی اللہِ
(یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو)
اَسْتَغْفِرُ اللہَ
(میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)
چھٹی وجہ کثرتِ گناہ کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوجانا
بعض لوگ بدقسمتی سے طویل عرصے تک بڑے بڑے گناہوں مثلاً چوری، قتل ، ڈاکے ، دہشت گردی وغیرہ میں مبتلاء رہتے ہیں ۔ شیطان ان کے دل میں یہ بات ڈال دیتا ہے کہ اتنے بڑے بڑے گناہوں کے بعد تجھے معافی نہیں ملنے والی ..یا.. اب تیری بخشش ہونا مشکل ہے ۔ علمِ دین سے محروم یہ افراد مایوسی کا شکار ہوکر گناہوں پر مزید دلیر ہوجاتے ہیں اور توبہ سے محروم رہتے ہیں ۔
اس کا حل:
ایسے بھائیوں سے گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا