(میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)
چوتھی وجہ رحمتِ الہٰی کے بارے میں دھوکے کا شکار ہونا
ہمارے معاشرے میں اس قسم کے لوگ بھی بکثرت پائے جاتے ہیں کہ جب انہیں گناہوں سے توبہ کی ترغیب دی جائے تو اس قسم کے جملے بول کر لاجواب کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ :''اللہ تعالیٰ بڑا غفور ورحیم ہے ، ہمیں اس کی رحمت پر بھروسا ہے ، وہ ہمیں عذاب نہیں دے گا ۔''اور توبہ پر آمادہ نہیں ہوتے ۔
اس کا حل:
ایسوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحیم وکریم ہونے میں کسی مسلمان کو شک وشبہ نہیں ہوسکتا لیکن جس طرح یہ دونوں اس کی صفات ہیں اسی طرح قہّار اور جبّار ہونا بھی رب عزوجل کی صفات ہیں ۔ اور یہ بات بھی قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ کچھ نہ کچھ مسلمان جہنم میں بھی جائیں گے تو اب آپ ہی بتائيے کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ وہ مسلمان تو غضب ِ الٰہی عزوجل کا شکار ہوں اور جہنم میں جائیں لیکن آپ پر رحمتِ الٰہی عزوجل کی چھماچھم برسات ہو اور آپ کو داخل ِ جنت کیا جائے ؟ اس سلسلے میں ہمارے اکابرین کا طرزِ عمل ملاحظہ ہو :
امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر فاروقرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا،''اگر آواز دی جائے کہ ایک شخص کے سوا سب جہنم میں چلے جائیں تو مجھے امید ہے کہ وہ (یعنی جہنم میں نہ جانے