Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
15 - 124
    ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:
 اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ ﴿۲۲۲﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک اللہ پسند کرتاہے بہت تو بہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے ستھروں کو۔''(پ ۲، البقرہ :۲۲۲)

(3) توبہ کرنے والارحمتِ الٰہی عزوجل کا مستحق :

    اللہ عزوجل فرماتاہے :
اِنَّمَا التَّوْبَۃُ عَلَی اللہِ لِلَّذِیۡنَ یَعْمَلُوۡنَ السُّوۡٓءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ یَتُوۡبُوۡنَ مِنۡ قَرِیۡبٍ فَاُولٰٓئِکَ یَتُوۡبُ اللہُ عَلَیۡہِمْ ؕ وَکَانَ اللہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۷﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ تو بہ جس کا قبول کر نااللہ نے اپنے فضل سے لازم کرلیاہے وہ انہیں کی ہے جو نادانی سے برائی کربیٹھیں پھر تھوڑی دیر میں توبہ کرلیں ایسوں پر اللہ اپنی رحمت سے رجوع کرتاہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔ ''(پ ۴ ، النساء: ۱۷)

     اور فرماتاہے :
فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعْدِ ظُلْمِہٖ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللہَ یَتُوۡبُ عَلَیۡہِ ؕ
ترجمہ کنزالایمان :تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرے اور سنورجائے تو اللہ اپنی مہر سے اس پر رجو ع فرمائے گا۔''(پ ۶ ،، المآئد ہ : ۳۹)

(4) برائیوں کا نیکیوں میں تبدیل ہونا:

    اللہ تعالیٰ فرماتاہے :
''اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍ ؕ وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾
ترجمہ کنزالایمان : مگر جوتوبہ کرے اورایمان لائے اوراچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گااور اللہ بخشنے ولامہربان ہے۔''(پ ۱۹ ، الفرقا ن :۷۰)

(5) دُخول ِ جنت کا انعام:

    اللہ عزوجل فرماتاہے:''
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ تَوْبَۃً نَّصُوۡحًا ؕ
Flag Counter