Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
16 - 124
عَسٰی رَبُّکُمْ اَنۡ یُّکَفِّرَ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَ یُدْخِلَکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ
ترجمہ کنزالایمان :اے ایمان والو! اللہ کی طر ف ایسی تو بہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے قریب ہے تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے اتاردے اور تمہیں باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہر یں بہیں۔''(پ ۲۸ ، التحریم :۸)

    ایک اور مقام پرہے :
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یَدْخُلُوۡنَ الْجَنَّۃَ وَ لَا یُظْلَمُوۡنَ شَیْـًٔا ﴿ۙ۶۰﴾
ترجمہ کنزالایمان :مگر جوتائب ہوئے اورایمان لائے اور اچھے کام کئے تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور انہیں کچھ نقصان نہ دیا جائے گا ۔''    (پ ۱۶ ،مریم : ۶۰)

(6) عذاب ِ جہنم سے رہائی :

    اللہ تعالیٰ فرماتاہے:
''اَلَّذِیۡنَ یَحْمِلُوۡنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَ یُؤْمِنُوۡنَ بِہٖ وَ یَسْتَغْفِرُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحْمَۃً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَحِیۡمِ ﴿۷﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ جو عرش اٹھاتے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور اس پر ایمان لاتے اور مسَلْمَانوں کی مغفرت مانگتے ہیں اے رب ہمارے تیر ے رحمت وعلم میں ہر چیز کی سمائی ہے تو انہیں بخش دے جنہوں نے تو بہ کی اور تیر ی راہ پر چلے او رانہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے اے ہمارے رب ۔''(پ ۲۴ ، المؤمن : ۷،۸ )
Flag Counter