Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
12 - 124
نے ارشاد فرمایاکہ''اے لوگو!اللہ تعالیٰ سے توبہ کرو،بے شک میں بھی دن میں سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔''
 (صحیح مسلم ،کتاب الذکر والدعاء والتو بۃ والا ستغفار ، باب استحباب الاستغفار والاستکثارمنہ ، رقم ۲۷۰۲ ، ص ۱۴۴۹)
    (۲) حضرتِسیدناِ عبداللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ  فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا بے شک اللہ لاپنے مومن بندے کی تو بہ سے اس شخص سے زیادہ خو ش ہوتا ہے جو کسی ہلا کت خیز پتھر یلی زمین پر پڑ اؤ کرے اسکے ساتھ اس کی سواری بھی ہوجس پر اسکے کھانے پینے کا سامان لدا ہو اہو پھروہ سررکھ کرسوجائے پھر جب بیدا ر ہو تو اس کی سواری جاچکی ہو تو وہ اسے تلاش کرے یہاں تک کہ گرمی اور شدتِ پیاس یا جس وجہ سے اللہ لچاہے پریشا ن ہوکر کہے کہ میں اسی جگہ لوٹ جاتا ہوں جہاں سور ہا تھا پھرسوجاتا ہو ں یہاں تک کہ مرجا ؤ ں پھر وہ اپنی کلائی پر سر رکھ کر مرنے کے لئے سو جائے پھر جب بید ار ہوتواسکے پاس اس کی سواری موجود ہو اور اس پر اس کا تو شہ بھی موجود ہو تو اللہ عزوجل  مومن بندے کی تو بہ پر اس شخص کے اپنی سواری کے لوٹنے پرخوش ہونے سے بھی زیادہ خو ش ہوتا ہے ۔
 ( صحیح مسلم، کتاب التوبۃ ،باب فی الحض علی التوبۃ والفرح بھا ، رقم ۲۷۴۴ ، ص۱۴۶۸ )
    (۳) حضرتِسیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ   کہتے ہیں کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''سارے انسان خطاکار ہیں اورخطاکاروں میں سے بہتر وہ ہیں،جو توبہ کرلیتے ہیں۔''
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، رقم ۴۲۵۱ ،ج۴، ص ۴۹۱)
    (۴) حضرتِسیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ''جس نے استغفار کو لازم پکڑ لیا،تو اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلوں میں آسانی ،ہرغم
Flag Counter