Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
115 - 124
(47 ) تائبین کے حالات سن کر توبہ کرنے والا
    حضرتِسیدنا ذوالنون مصری علیہ الرحمۃکے تائب ہو نے کا واقعہ عجيب وغريب ہے اور وہ يہ کہ کسی شخص نے آپ کو اطلاع پہنچائی کہ فلاں مقام پر ايک عابد ہے۔ جب آپ اس سے نياز حاصل کرنے پہنچے تو ديکھا کہ وہ ايک درخت پر الٹا لٹکا ہوا اپنے نفس سے مسلسل يہ کہہ رہا ہے کہ'' جب تک تو عبادتِ الٰہی عزوجل ميں ميری ہم نوائی نہيں کریگا ميں تجھے يوں ہی اذيت ديتا رہوں گا حتی کہ تيری موت واقع ہو جائے ۔''يہ واقعہ ديکھ کرآپ کو اس پر ايسا ترس آيا کہ رونے لگے اورجب نوجوان عابد نے پوچھا :''تم کون ہو؟ جو ايک گنہگار پر ترس کھا کر رو رہے ہو ۔يہ سن کر آپ نے اس کے سامنے جا کر سلام کيا اور مزاج پرسی کی ۔اس نے بتايا :''چونکہ يہ بدن عبادت الٰہی عزوجل پر آمادہ نہيں ہے اس ليے سزا دے رہا ہوں ۔''آپ نے کہا کہ'' مجھے تو يہ گمان ہوا کہ شايدتم نے کسی کو قتل کر ديا ہے يا کوئی گناہ عظيم سرزد ہو گيا ہے ۔''اس نے جواب ديا کہ ''تمام گناہ مخلوق سے میل جول کی وجہ سے پيدا ہوتے ہيں ،اس ليے میں مخلوق سے رسم وراہ کو بہت بڑی بھول تصور کرتا ہوں ۔''آپ نے فرمايا کہ''تم واقعی بہت بڑے زاہد ہو۔''اس نے جواب ديا کہ ''اگر تم کسی بڑے زاہد کو ديکھنا چاہتے ہو تو سامنے پہاڑ پر جا کر ديکھو ۔''

    چنانچہ جب آپ وہاں پہنچے تو ايک نوجوان کو ديکھا ، جس کا ايک پير باہر کٹاہوا پڑا تھا اوراسکا جسم کیڑوں کی خوراک بنا ہوا تھا۔جب آپ نے يہ صورت حال معلوم کی تو اس نے بتايا کہ'' ايک دن ميں اسی جگہ مصروف عبادت تھا کہ ايک خوبصورت عورت سامنے سے گزری جس کو ديکھ کر ميں فريب شيطان ميں مبتلاہوا اوراس کے نزديک پہنچ گيا۔'' اس وقت ند ا آئی:'' اے بےغيرت !تيس سال خداعزوجل کی عبادت ميں گزار کر
Flag Counter