بھیجا ہے ؟''اس نے کہا :''کيا ميرے پا س بھیجا ہے ؟ ''ميں نے کہا ''ہاں!''تو اس نے کہا کہ ''ميں گواہی ديتا ہوں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہيں اور محمدا اللہ عزوجل کے رسول ہيں ۔''
پھر اس نے اپنے ساتھيوں کوبلايا اور کہا کہ ميں گمراہی ميں تھا اور اب حق کی طرف لوٹ آيا ہوں تم ميں سے جو شخص اسلام لائے گا ميرے مال ميں سے اس کو حصہ ملے گا اور جو اسلام نہيں لائے گا اس کو ميرا مال واپس کرنا ہو گا۔تو اس کے ساتھيوں ميں سے اکثر لوگ اسلام لے آئے ۔پھر اس نے اپنے بيٹے کو بلا يا اور کہا کہ بیٹا!ميں گمراہی ميں تھا اب حق کی طرف لوٹ آيا ہوں،اب تم بتاؤ کيا چاہتے ہو ؟بيٹے نے کہا:'' ميں بھی اسلام لا تا ہوں۔'' پھر اس نے اپنی بیٹی کو بلايا اوراسے بھی دعوتِ اسلام دی ،وہ بھی اسلام لے آئی ۔
پھر اس نے مجھ سے کہا:''کيا تجھے معلوم ہے وہ دعا کيا تھی جو قبول ہو گئی؟'' ميں نے کہا'' نہيں۔''تو اس نے بتايا کہ ''جب ميں نے اپنے بيٹے کی شادی اپنی بیٹی سے کی تو دعوت کا اہتمام کيا اور طرح طرح کے کھانے بنائے ۔ميرے پڑوس ميں سادات ميں سے کچھ غريب لوگ رہتے تھے ۔ميں لوگوں کو کھلانے کے بعد تھک گيا تو ميں نے خادم کو کہا کہ اوپر کی منزل ميں ميرا بستر لگا دو ميں سونا چاہتا ہوں ۔ جب ميں سونے گيا تو ميں نے پڑوس کی ايک بچی کی آواز سنی وہ کہہ رہی تھی کہ ''اماں جان!اس مجوسی نے اپنے کھانے کی خوشبو سے ہميں تکليف پہنچائی ہے۔'' يہ سن کر ميں نیچے آيا اور ان کے ليے بہت سا کھانا بھیجااور ساتھ کچھ دينار اور کپڑے بھی بھيجے تو ان بچيوں ميں سے ايک نے کہا کہ اللہ عزوجل تيرا حشر ہمارے ساتھ کرے اور باقی لوگوں نے آمين کہی تو آج وہ دعا