نے کہا:'' ہاں!ہم لوگ آپ سے زيادہ جانتے ہيں ۔'' ميں نے پوچھا:'' مجھے اس اژدھے کے بارے ميں بتاؤ جو مجھے ہلاک کر دينا چاہتا تھا؟''اس نے کہا :'' وہ آپ کے برے اعمال تھے جنہيں خود آپ نے طاقتور بنايا تھا ۔''ميں نے پوچھا:'' وہ بزرگ کون تھے؟''اس نے بتايا :'' وہ آپ کے اچھے اعمال تھے جنہيں آپ نے اتنا کمزور کر ديا تھا کہ وہ آپ کے برے اعمال کو دور نہ کر سکے ۔'' ميں نے پوچھا :'' ميری بچی !تم لوگ اس پہاڑ ميں کيا کرتے ہو ؟''اس نے کہا کہ'' ہم مسلمانوں کے بچے اس پہاڑ ميں رہتے ہيں اور قيامت ہو نے تک رہيں گے، ہم منتظر ہيں کہ تم کب ہمارے پاس آؤ اور ہم تمہاری شفاعت کريں ۔''
مالک بن دينار کہتے ہيں کہ ميں خوفزدہ حالت ميں بيدار ہوا اور ميں نے شراب پھينک کر اس کے برتن توڑ ديے اور اللہ عزوجل سے توبہ کر لی ،يہ ميری توبہ کا سبب بنا۔''