’’عمامہ باندھنا سنّت ہے‘‘ کے سترہ حُرُوف کی نسبت سے عمامے کے 17 مَدَنی پھول
چھ فرامِینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :{ 1 }عمامے کے ساتھ دو رَکعت نَمازبِغیر عمامے کی ستّر (70) رَکعتوں سے اَفضل ہیں (اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّابج۲ص۲۶۵ حدیث۳۲۳۳ دارالکتب العلمیۃ بیروت){ 2}ٹوپی پر عمامہ ہمارے اور مشرکین کے درمیا ن فرق ہے ہر پیچ پرکہ مسلمان اپنے سر پر دے گا اس پر روزِ قیا مت ایک نور عطا کیا جائے گا(اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیص ۳۵۳حدیث۵۷۲۵){ 3} بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرِشتے دُرُود بھیجتے ہیں جمعے کے روز عمامے والوں پر(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّابج۱ص۱۴۷ حدیث۵۲۹){ 4}عمامے کے ساتھ نَماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے(ایضاً ج۲ص ۴۰۶ حدیث ۳۸۰۵ ،فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۶ص ۲۲۰){ 5}عمامے کے ساتھ ایک جُمُعہ بغیر عمامے کے ستّر (70)جُمعوں کے برابرہے(تاریخ مدینۃ دمشق لابن عساکِر ج۳۷ص۳۵۵دارالفکر بیروت) { 6}عمامے عرب کے تاج ہیں تو عمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ