Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
45 - 49
کی بارگاہ میں نَذْر پہنچا۔ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے تَوَسُّط سے تمام انبیا ئے کرام عَلَیھم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام تمام صَحابۂ کرام علیہم الرضوان تمام اولیا ئے عِظا م رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلامکی جناب میں نَذْر پہنچا۔ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے تَوَسُّط سے سَیِّدُ نا آدم صَفِیُّ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے لیکر اب تک جتنے انسان و جِنّات مسلمان ہوئے یا  قیا مت تک ہوں گے سب کو پہنچا۔اس دَوران جن جن بُزُرگوں کو خُصُوصاً ایصالِ ثواب کرنا ہے ان کا نام بھی لیتے جایئے۔ اپنے ماں باپ اور دیگر رشتے داروں اور اپنے پیر و مرشِد کو بھی  ایصالِ ثواب کیجئے۔( فوت شُدگَان میں سے جن جن کا نام لیتے ہیں ان کو خوشی حاصل ہوتی ہے) اب حسبِ معمول دعا ختم کردیجئے۔ (اگر تھوڑا تھوڑا کھانا اور پانی نکالا تھا تو وہ کھانوں اور پانی میں واپس ڈال دیجئے) 
ثواب اعمال کا میرے تو پہنچا ساری اُمّت کو
مجھے بھی بخش یا  رب بخش اُن کی پیا ری اُمّت کو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد