Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
44 - 49
اس کے بعد پڑھئے:
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰)وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱)وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲)
    	اب ہاتھ اٹھاکر فاتحہ پڑھانے والابُلند آواز سے ’’ اَلفاتِحہ‘‘ کہے۔ سب لوگ آہستہ سے سورۂ فاتحہ  پڑھیں ۔ اب فاتحہ پڑھانے والا اس طرح اعلان کرے: ’’آپ نے جو کچھ پڑھا ہے اُس کا ثواب مجھے دیدیجئے‘‘۔ تمام حاضِرین کہہ دیں :’’ آپکو دیا ۔‘‘اب فاتحہ پڑھانے والا ایصالِ ثواب کردے۔
اِیصال ثواب کیلئے دعا کا طریقہ 
  	یا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جو کچھ پڑھا گیا  (اگر کھانا وغیرہ ہے تو اس طرح سے بھی کہئے) اور جو کچھ کھانا وغیرہ پیش کیا  گیا  ہے بلکہ آج تک جو کچھ ٹوٹا پھوٹا عمل ہو سکا ہے اس کا ثواب ہمارے ناقص عمل کے لائق نہیں بلکہ اپنے کرم کے شایا نِ شان مرحمت فرما۔ اور اسے ہماری جانب سے اپنے پیا رے محبوب ،دانائے غُیُوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم