Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
8 - 52
قاضی عبدالوحید مرحوم کی درخواست پر حضرت مُحدِّث سُورَتی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے مدرسۂ اہلسنّت ( پَٹنہ) کے صدر مُدَرِّس کے لئے صدرُالشَّریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا انتخاب فرمایا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاذ ِمحترم کی دعاؤں کے سائے میں ''پٹنہ ''پہنچے اور پہلے ہی سبق میں عُلوم کے ایسے دریا بہائے کہ عُلَماء وطَلَبہ اَش اَش کراُٹھے ۔قاضی عبدالوحید علیہ رحمۃُ اللہِ المجیدجو خُود بھی مُتَبَحِّر (مُ۔تَ۔بَح۔حِر) عالم تھے نےصدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی کی علمی وَجاہت اور انتِظامی صلاحیَّت سے مُتَأَثِّر ہوکر مدرَسہ کے تعلیمی اُمور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سِپُرد کر دئيے۔
اعلیٰ حضرت کی پہلی زیارت
    کچھ عرصہ بعد قاضی عبدالوحید علیہ رحمۃ اللہ المجیدبانیٔ مدرسۂ اہلسنّت (پَٹنہ) شدید بیمار ہوگئے ۔ قاضی صاحب ایک نہایت دیندار ودین پر وررئیس تھے،علمِ دین سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ اِنگریزی تعلیم میںB.A تھے۔
Flag Counter